دنیا
14 جولائی ، 2016

داعش سعودی عرب کے لیے سنجیدہ خطرہ ہے، سی آئی اے

داعش سعودی عرب کے لیے سنجیدہ خطرہ ہے، سی آئی اے

 


امریکی سی آئی اے نے سعودی عرب میں حالیہ حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اسے بڑا خطرہ قرار دیا ہے ۔


واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب میں سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہا کہ شدت پسند گروپ سعودی عرب کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہے ۔


جان برینن کا کہنا تھا کہ القاعدہ اب بھی سعودی عرب کے لیے ایک خطرہ ہے تاہم داعش اس سے بڑے خطرے کے طور پر سامنے آئی ہے ۔

مزید خبریں :