دنیا
29 جولائی ، 2016

بھارت:15روپے کے قرض پردلتی جوڑے کا قتل

بھارت:15روپے کے قرض پردلتی جوڑے کا قتل

بھارت میں پندرہ روپے قرض واپس نہ کرنا دلت جوڑے کا جرم بن گیا۔ اتر پردیش میں دکاندار نے میاں بیوی کو کلہاڑے کے وار کرکے قتل کردیا۔


بھارت میں دلت برادری پر تشدد کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اترپردیش کے ضلع مین پوری میں پیش آیا۔


دلت جوڑے نے ایک دکاندار کو پندرہ روپے دینے تھے۔ دونوں جب سودا لینے دکان پر گئے تو دکاندار نے انہیں پندرہ روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا ۔


اس بات پر ان کے درمیان بحث شروع ہو گئی اور دکاندار نے غصے میں آکر کلہاڑی اٹھائی اور پے در پے وار کرکے دونوں میاں بیوی کو قتل کردیا ۔


میاں اوربیوی کو قریب اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے دکان کے مالک اشوک مشرا کو گرفتار کر لیا ہے ۔


 

مزید خبریں :