دنیا
24 اگست ، 2016

کابل: امریکی یونیورسٹی پر حملہ، طالبعلم جاں بحق، 14زخمی

کابل: امریکی یونیورسٹی پر حملہ، طالبعلم جاں بحق، 14زخمی

 

کابل میں واقع امریکن یونیورسٹی آف افغانستان پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دہشت گردحملے میں 1طالبعلم جاں بحق ہوگیا جبکہ 14افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور یونیورسٹی میں موجود ہیں، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ دھماکے کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔ حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :