دلچسپ و عجیب
26 اگست ، 2016

ایپل آئی فون میں جاسوسی کی ایپس انسٹال کیے جانے کے امکان

ایپل آئی فون میں جاسوسی کی ایپس انسٹال کیے جانے کے امکان

 

سب سے زیادہ محفوظ سمجھے جانے والے ایپل آئی فون میں بھی جاسوسی کی ایپلی کیشنز انسٹال کیے جانے کے امکانات سامنے آئے ہیں۔

آئی فونز کو سیکیورٹی کے حوالے سے سب سے زیادہ محفوظ سمجھاجاتا ہےمگر حال ہی میں ایک صارف نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون میں میسج کے ذریعے جاسوسی کی ایپلی کیشن انسٹال کی جاسکتی ہے۔

اس سے نہ صرف موبائل ڈیٹا تک رسائی بلکہ موبائل ایپس جیسے فیس بک اور واٹس ایپ سے معلومات کے حصول سے لے کر ،باتیں سننے کے لیے موبائل کا مائیکروفون اور موبائل کا کیمرہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کا صارف کو پتا بھی نہیں چلتا کہ اس کی جاسوسی ہورہی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایپل کمپنی نے سیکیورٹی میں یہ خرابی دور کردی ہے جس میں اسے دس روز لگے۔

مزید خبریں :