کھیل
31 اگست ، 2016

یو ایس اوپن :مرے، واورینکا، ولیمز سسٹرز اگلے مرحلے میں

یو ایس اوپن :مرے، واورینکا، ولیمز سسٹرز اگلے مرحلے میں

 

ایس اوپن ٹینس کے میچز جاری ہیں، اینڈی مرے، اسٹینسلاس واورینکا اور ولیمز سسٹرز نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

نیویارک سٹی میں جاری یو ایس اوپن برطانیہ اینڈی مرے اور چیک ریپبلک کے لوکاس روزول کے درمیان میچ یک طرفہ رہا، اینڈی مرے کے آگےمخالف پلیئر کی ایک نہ چلی،مرے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ۔

ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس ووارینکا نے اسپین کے فرنینڈوورڈاسکو کو سات چھ،چھ چار اور چھ چار سے ہرا دیا ۔

اسپین کے ڈیوڈ فرئیر،وکٹر ٹرائیکی،یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے بھی اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

خواتین مقابلوں میںامریکا کی سیرینا ولیمز نے روس کی کترینا میکارووا کو چھ تین اور چھ تین سے ہراکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی،وینس ولیمز نے یوکرائینی کھلاڑی کے خلاف میچ جیت لیا۔

مزید خبریں :