شہر شہر
25 ستمبر ، 2016

لاہور:جوتوں کےکارخانے میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیاگیا

لاہور:جوتوں کےکارخانے میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیاگیا

لاہورکےعلاقےٹمبرمارکیٹ میں جوتوں کےکارخانے میں لگنے والی آگ پر ساڑھے3گھنٹےبعدقابو پالیا گیا،ریسکیو اور فائربریگیڈکی12گاڑیوں نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا،آتشزدگی سے عمارت میں موجود سامان جل کر تباہ ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق ٹمبرمارکیٹ میں واقع2منزلہ عمارت میں دن11 بجےکےقریب اچانک آگ بھڑک اُٹھی،جس نےاوپر والی منزل کو لپیٹ میں لےلیا، اس منزل پرجوتوں کا کارخانہ بنایاگیاتھا۔کیمیکلزکے باعث آگ نے شدت پکڑ لی اور شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے۔

فائربریگیڈ اور ریسکیو کی12گاڑیوں نےساڑھے3گھنٹے کی جدوجہدکےبعد آگ پر قابو پالیا،نقصان کا اندازہ لاکھوں روپےلگایاگیاہے،آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔

 

مزید خبریں :