شہر شہر
28 ستمبر ، 2016

ملتان میں اغوا ہونیوالی لڑکی کے اہلخانہ کا احتجاج

ملتان میں اغوا ہونیوالی لڑکی کے اہلخانہ کا احتجاج

ثہادت حسین ... ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں چار ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ لڑکی کے بھائی نے احتجاجا تھانے کے سامنے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔

شجاع آباد کے تھانہ سٹی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ نہ تو پولیس نے اب تک لڑکی کو بازیاب کرایا ہے اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

احتجاج کے دوران مغوی لڑکی کے بھائی نے تھانے کے سامنے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی تاہم راہ گیروں نے آگ بجھاکر جان بچالی۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ تفتیشی افسر نے ان سے کیس کو آگے بڑھانے کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت لی اور مزید ایک لاکھ روپے مانگ رہا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی شفیع گجر کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :