کاروبار
25 اکتوبر ، 2016

پاکستان گرین بلڈ ایکسپواینڈ کانفرنس 27اکتوبر سے ہوگی

پاکستان گرین بلڈ ایکسپواینڈ کانفرنس 27اکتوبر سے ہوگی

 

دوسری عالمی پاکستان گرین بلڈ ایکسپو اینڈ کانفرنس 27 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔3 روزہ نمائش کا افتتاح میرہزار خان بجارانی کریں گے۔

کراچی پریس کلب میں کانفرنس اور نمائش کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان گرین بلڈنگ کونسل کے چیف ایگزیکٹو اقرب علی رانا نے بتایا کہ لاہور میں پہلی نمائش کے کامیاب انعقاد کے بعد نمائش کے دوسرے باب کے لئے کراچی کو منتخب کیا گیا ہے۔

نمائش کا مقصد تعمیرات کو ماحول دوست بنانا ہے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر میں ہونے والے پیشرفت پر بات چیت ہوگی اور مشاہدے کے لئے گرین بلڈنگ مٹیریل اینٹیں ، پینٹس، گلاس اور ایلومینیم مصنوعات کو پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :