دنیا
09 دسمبر ، 2016

امریکا کے شمالی حصے سردی کی لپیٹ میں

امریکا کے شمالی حصے سردی کی لپیٹ میں

 


سردی کی نئی لہر نے امریکا کے شمالی حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ شمال مغربی ریاستوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اس ہفتے کے آخر تک مشرقی ساحل بھی طوفان کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

امریکا کی شمالی ریاستوں اوریگن، واشنگٹن، نیویارک، پنسلوینیا، مشی گن کے کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ سرد ہوا نے سردی اور بھی بڑھادی ہے۔

کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی، تیز ہواکے باعث درخت گرنے سے پورٹ لینڈ شہر میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ برف باری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مشی گن میں پھسلن سے گاڑیاں ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے، دیگر ٹریفک حادثوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :