دنیا
10 دسمبر ، 2016

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین پر تنقید

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین پر تنقید

 

تنزیل رحمان ... نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب امریکی معیشت بہتر ہونے لگتی ہے تو چین اور دیگر ممالک اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کردیتے ہیں ، تاہم وہ اس کے خلاف جنگ لڑیں گے ۔

ریاست لوزیانا میں ایک ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب بھی امریکی معیشت میں بہتری آنے لگتی ہے تو چین اور دیگر ممالک اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کردیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کرنسی کی قدر میں اس طرح کمی بیشی کے خلاف جنگ کریں گے اور امریکی مارکیٹ میں اس طریقے سے سستی اشیا فروخت کرنے پر پابندی لگادیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں تجارتی معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کریں گے کیونکہ یہ امریکی معیشت کے لیے تباہ کن ہیں ۔

مزید خبریں :