کاروبار
16 جنوری ، 2017

خانیوال: گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین کااحتجاج

خانیوال: گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین کااحتجاج


خانیوال میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ خواتین نے سوئی گیس کے دفتر پر دھاوا بول دیا،فرنیچر توڑ کر پرزور احتجا ج کیا ۔

خانیوال شہر اور ملحقہ علاقوں کی درجنوں خواتین نے سو ئی گیس کی مسلسل بندش اور لو ڈشیڈنگ سے تنگ آکر دفتر پر دھاو بول دیا ۔

خواتین نے دفتر میں گھس کر فرنیچر توڑ دیااور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر سیکورٹی گارڈ موقع سے غائب ہوگیا ۔

خواتین کا کہنا تھا کہ اگر ان کے گھروں میں گیس نہیں آئی تو وہ دوبارہ ڈنڈے اور سوٹوں کے ساتھ مسلح ہوکرآئیں گی اور ملازمین سمیت دفتر کا گھیراؤکریں گی۔

 

 

 

مزید خبریں :