کاروبار
17 جنوری ، 2017

مقامی مارکیٹ میں روئی کی قیمتیں

مقامی مارکیٹ میں روئی کی قیمتیں

مقامی کاٹن مارکیٹ میں پیر کو روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 375 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 832 روپے بر برقرار رہے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 510 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 977 روپے پر بند ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ءکی 2 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 900 روپے سے 6 ہزار 700 روپے فی من پر بند ہوئے۔

 

مزید خبریں :