خصوصی رپورٹس
17 جنوری ، 2017

پاکستان نے معیشت کی ترقی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نے معیشت کی ترقی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نے ترقی کرنے والی معیشتوں میں بھارت کوپیچھے چھوڑ دیا۔ ترقی کرنے والی معیشتوں میں پاکستان کا نمبر باون اور بھارت کا ساٹھ ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کی دوہزار سترہ کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، رپورٹ میں مجموعی معاشی ترقی کے لحاظ سے ناروے کو سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔لکسمبرگ دوسرے اور سوئٹزر لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔


فہرست میں برطانیہ کو اکیس، امریکا کو تیئس اور جاپان کو چوبیس نمبر پر جگہ ملی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترقی کرنےوالی معیشتوں میں پاکستان کی اوسط تین اعشاریہ پانچ سے اوپر ہے ۔

پاکستان میں اوسط عمرستاون اعشاریہ آٹھ سال اور روزگار کی شرح اکیاون اعشاریہ سات فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح چھتیس اعشاریہ نوفیصد ہے -

مزید خبریں :