صحت و سائنس
28 فروری ، 2017

محمد احمد کا امریکا میں آپریشن ،آئی سی یو منتقل

محمد احمد کا امریکا میں آپریشن ،آئی سی یو منتقل

 

خاور خان.....لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کا امریکا میں آپریشن ہوگیا۔آپریشن کے بعد احمد کوانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

آپریشن چھ گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ڈاکٹرز کے مطابق اگلے 72 گھنٹےان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہیں ، انہیں دو ہفتوں تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر سانس کی نالی نے کام کرنا شروع نہ کیا تو ایک اور آپریشن کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں :