صحت و سائنس
28 فروری ، 2017

سندھ میں بڑے پیمانے پر خسرہ اور نمونیا پھیلنے کا انکشاف

سندھ میں بڑے پیمانے پر خسرہ اور نمونیا پھیلنے کا انکشاف

 

کراچی سمیت اندرون سندھ میں نومولود سے دو سال تک کے بچوںمیں بڑے پیمانے پر خسرہ اور نمونیا پھیل رہا ہے۔پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن نے حکام کو خبر دار کیا ہے کہ فوری طور پر اگر انسداد خسرہ کی مہم نہ شروع کی گئی تو یہ مرض وبائی صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔

سرکاری اسپتال ہوں یا نجی طبی ادارے ہر جگہ او پی ڈی میںخسرہ اور نمونیا سے متاثر بچوں کی تعداد میں دن بد ن اضافہ ہورہا ہے ۔

پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کے سر براہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق خسرہ ایک جان لیوا مرض ہے جس کا بچاو ٔ نو ماہ میں پہلا اور 15 ماہ میں دوسرا حفاظتی ٹیکہ ہے۔

انہوں نےکہاکہ خسرہ کا مرض ایک بچے سے دوسرے میں باآسانی منتقل ہو جاتا ہے ، اس لئے والدین خاص طور پر احتیاط کریں ۔کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں سے بچے خسرہ سمیت دیگر امراض میں رپورٹ نہ ہورہے ہوں۔

دوسری جانب حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی جانب سے گزشتہ ایک سال سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں خسرہ کی کوئی مہم نہیں چلائی جاسکی ہے۔س

 

مزید خبریں :