کھیل
22 مارچ ، 2017

اسپاٹ فکسنگ، ایف آئی اے ،پی سی بی میں معاملات طے

اسپاٹ فکسنگ، ایف آئی اے ،پی سی بی میں معاملات طے

رئیس انصاری...اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات پر ایف آئی اے اورپی سی بی میں معاملات طے پا گئے، رپورٹ کے مطابق اسپاٹ فکسنگ پر پہلے پی سی بی کا ٹریبونل کارروائی کرے گا۔

پی سی بی ٹریبونل کی کارروائی کے بعد ایف آئی اے جرم کی نوعیت دیکھے گا، ٹریبونل کی کارروائی کے بعد ہی ایف آئی اے کو کھلاڑیوں کا مکمل ڈیٹا دیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹ بورڈ اور ایف آئی اے حکام کے درمیان معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کے مطابق پی سی بی کے قائم کئے گئے ٹریبونل کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جرائم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ایف آئی اے اپنا کام شروع کرے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو دیے گئے بیان میں کھلاڑیو ں نے بکیوں سے رابطے کا اعتراف کیا ہے، ان میں سے کچھ کھلاڑیوں نے یہ بھی بتایا کہ بکیوں سے رابطے کے بعد کچھ اشارے بھی طے کرلیے گئے تھے، لیکن بکیوں سے دوبارہ رابطہ نہ ہونے پر کام مکمل نہ ہو سکا۔

مزید خبریں :