شہر شہر
24 مارچ ، 2017

رسالپور میں مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ

رسالپور میں مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ

نوشہرہ میں مردم شماری ٹیم پر نوجوان نے فائرنگ کر دی، ٹیم کے تینوں افراد محفوظ رہے، پولیس نے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک بیٹا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق رسالپور کے علاقے میں مردم شماری کی ٹیم نے گھر کے افراد سے شناختی کوائف کی تفصیلات پوچھی تو نوجوان نے فائرنگ کر دی۔

خوش قسمتی سے مردم شماری کا عملہ محفوظ رہا، فائرنگ کے الزام میں باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا، ملزم کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا نشہ کرتا ہے اور نشے کی حالت میں اس نے فائرنگ کی۔

مزید خبریں :