دنیا
27 مارچ ، 2017

اوباما کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کے ذمہ دار پارٹی ارکان ہیں ،ٹرمپ

اوباما  کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کے  ذمہ دار پارٹی  ارکان  ہیں ،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما ہیلتھ کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کا ذمہ دار اپنی ہی پارٹی کے ارکان کانگریس کو قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ری پبلکن پارٹی کے کچھ انتہائی قدامت پسند ارکان کی وجہ سے ان کا پیش کردہ نیا ہیلتھ کیئر کا بل واپس لینا پڑا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس شکست پر ڈیموکریٹ ارکان واشنگٹن میں بیٹھے مسکرارہے ہیں ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب ان کی توجہ ٹیکسوں میں کٹوتی اور بڑی ٹیکس اصلاحات پر ہے۔

مزید خبریں :