کھیل
08 مئی ، 2017

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ برمنگھم میں لگے گا

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ برمنگھم میں لگے گا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے براہ راست برمنگھم کے لیے سفر کرے گی۔

ڈومینیکا میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ کھیل کر کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، اظہر علی، بابر اعظم، محمد عامر، وہاب ریاض، شاداب خان اور حسن علی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے، جہاں 18مئی سے قومی ٹیم کا 10روزہ کیمپ شروع ہونا ہے۔

دوسری جانب محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل، جنید خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور فخر زمان اس ماہ کی 15تاریخ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے لیے برمنگھم میں لگنے والے کیمپ کے لیے انگلینڈ کا سفر کریںگے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بھارت، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ گروپ میں شامل ہے، ٹورنامنٹ کے ورام اپ میچوں میں 27مئی کو پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش اور 29تاریخ کو ورلڈ چیمپئن آسڑیلیا سے طے ہے۔

دونوں میچ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے، یاد رہے اس اسٹیڈیم پر چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں 4 جون کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت اور 7 جون کو جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

مزید خبریں :