دنیا
27 مئی ، 2017

بھارت :گائے، بیل، بھینس ،اونٹ ذبح کرنے پر پابندی

بھارت :گائے، بیل، بھینس ،اونٹ ذبح کرنے پر پابندی

بھارت میں گائے، بیل، بھینس اور اونٹ کو ذبح کرنے پر پابندی لگادی گئی۔

پابندی عائد ہونے کے بعد یہ جانور ذبیحے کے لیے فروخت بھی نہیں کیے جاسکیں گے،سرکاری احکامات کے مطابق ان جانوروں کی خریدوفروخت صرف زرعی مقاصد کے لیے ہوگی۔

خریدنے والے کو حلف نامہ بھی جمع کرانا پڑے گا کہ وہ گائے، بیل، بھینس یا اونٹ کو ذبح کرنے کے لیے نہیں بلکہ زرعی مقاصد کے لیے خرید رہا ہے۔

مزید خبریں :