دنیا
Time 02 ستمبر ، 2017

عید الاضحٰی پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحٰی کے روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عید کی نماز کے بعد سرینگر میں بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے۔

سرینگر کی عید گاہ میں مظاہرین پر بھارتی پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ اور سوپور میں بھی بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے، کلگام میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اشفاق احمد نامی ایک کشمیری شہید ہوگیا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی کئی حریت رہ نما گھروں میں نظر بند ہیں۔

مزید خبریں :