دنیا
Time 06 نومبر ، 2017

ایران نے میزائل حملے میں ملوث ہونے کے سعودی الزامات مسترد کر دیے

ایران نے سعودی عرب کی جانب سے ریاض میں ہونے والے حملے میں تہران کے ملوث ہونے کے الزمات کو مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب پر جنگی جرائم کا الزام مسترد کردیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام غصیمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے لگائے گئے الزامات غیر منصفانہ، غیر ذمہ دارانہ، تباہ کن اور اشتعال انگتیزانہ ہیں۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز یمن سے سعودی عرب کے شہر ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کے قریب بلیسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔ جسے سعودی فورسز کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دیا تھا۔

یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی جب کہ سعودی فوجی اتحاد نے حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ریاض میں حوثی باغیوں کی جانب سے کیا جانے والا میزائل حملہ سعودیہ کے یمن میں کیے جانے والے جنگی جرائم اور مداخلت کا نتیجہ ہے۔

بہرام غصیمی نے کہا کہ میزائل حملہ سعودی عرب کی یمن میں کارروائیوں کا ردعمل تھا، اس میں ایران کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب پر زور دیا کہ بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کر کے معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے فوری روکے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب یمن میں امن کے لیے اندرونی طور پر مذاکرات کی راہ ہموار کرے۔

مزید خبریں :