کاروبار
Time 02 دسمبر ، 2017

کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 238 پوائنٹس کی کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 238 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔

ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر نظر آرہے ہیں، ہفتے کے دوران انڈیکس میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ رہا لیکن ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں پوائنٹس کی کمی رہی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 238 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 10 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کاروباری ہفتے کے دوران 783پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا گیا۔

ہفتے کے اختتام پر 51 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 32 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 18 ارب روپے اضافہ ہوا اور ہفتے کے اختتام پر کیپٹلائزیشن 8375 ارب روپے ہوگئی۔

مزید خبریں :