ٹورنٹو میں برف باری کا 5سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ٹریفک حادثات میں 3 افرادہلاک

Latest News
ٹورنٹو…ٹورنٹو میں برفانی طوفان کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ٹورنٹو میں 15سے 25سینٹی میٹربرف باری ہوئی، جس کے باعث برف باری کا 5سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ برف باری کے باعث درجنوں حادثات میں 3افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، جبکہ شدید برف باری کے باعث پہیئرسن ایئرپورٹ پر 800 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔