30 اپریل ، 2012
لاہور … لاہور پولیس نے 4 ارکان پر مشتمل ایک ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے، جس نے دوران تفتیش 73 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور عبدالرزاق چیمہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد احمدعرف ببی ڈکیت گینگ سے مسروقہ موبائل فونز، ناجائز اسلحہ ، 4 لیپ ٹاپ، ایک گاڑی اور 15 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزموں سے مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔