پاکستان
30 اپریل ، 2012

گیاری میں ریسکیو آپریشن جاری ، کھدائی کیلئے 44 مقامات کی نشاندہی

گیاری میں ریسکیو آپریشن جاری ، کھدائی کیلئے 44 مقامات کی نشاندہی

اسکردو … گیاری میں برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ریڈار کی مدد سے 176 مقامات پر اسکیننگ کے بعد کھدائی کیلئے 44 مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کھدائی کے بعد سرنگیں بنا کر تودے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ انجینئرنگ پلانٹس موقع پر کام کررہے ہیں جبکہ آپریشن میں تیزی لانے کیلئے مزید سامان بھجوایا جا رہا ہے جس میں 19 ایکسکویٹرز، ڈوزر اور ڈمپرز شامل ہیں۔ گیاری میں سانحہ کے بعد بننے والی مصنوعی جھیل اور برفانی تودے کے درمیان حفاظتی بند بنا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :