دنیا
07 فروری ، 2015

اسپین:یوم یکجہتی کشمیر پر انسا نی ہاتھوں کی زنجیر اور مقررین کا خطاب

اسپین:یوم یکجہتی کشمیر پر انسا نی ہاتھوں کی زنجیر اور مقررین کا خطاب

بارسلونا......شفقت علی رضا...... یوم یکجہتی کشمیر پرا سپین کے صوبہ کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا کے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے سامنے پاک فیڈریشن ا سپین کے زیر اہتمام انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا ئی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے میں خواتین بھی پیش پیش تھیں ۔پاک فیڈریشن ا سپین کے صدر حافظ احمد خان ، جنرل سیکرٹری طاہر رفیع ، آسے سوپ ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر ہما جمشید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور دوسرے بڑے ممالک کشمیر میں جاری بھارتی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں کو روکنے میں مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا حق دیا جائے ۔بھارتی افواج کو کشمیر چھوڑ دینا چاہیئے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے ۔ویلفیئر قونصلر بارسلونا محمد اسلم خان غوری نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بھیجے گئے بیانات پڑھ کر سنائے۔حاجی اسد حسین ، الحاج قاری چوہدری عبدالرحمان ، خلیم بٹ ،ڈاکٹر ہما جمشید ، راجہ شعیب ستی،چوہدری مظہر وڑائچانوالہ ، میاں عمران ساجد ،مہر علی قمر چوہدری اوردوسرے کمیونٹی ممبران نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی کمیونٹی اپنی شہ رگ کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے دی جانے والی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب آسمان پر کشمیر کی آزادی کا سورج اپنی آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوگا ۔

مزید خبریں :