کھیل
30 اپریل ، 2012

پریکٹس میچ: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ایران کو 4-1 سے ہرادیا

پریکٹس میچ: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ایران کو 4-1 سے ہرادیا

کوالالمپور … پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے جونیئر ایشیا کپ سے قبل اپنے آخری وارم اپ میچ میں ایران کو 4-1سے شکست دیدی۔ ملائیشیا کے شہر ملاسا میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم کا دوسرے وارم اپ میچ میں ایران سے مقابلہ تھا، پاکستان نے میچ میں ایران کو مکمل آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے 4-1سے کامیابی حاصل کی۔ ہاف ٹائم پر پاکستان کو 2-1 سے برتری حاصل تھی۔ پاکستان کی جانب سے توثیق، علیم، سلمان اور عمر بھٹہ نے 1،1 گول کیا۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ ملاسا کا موسم کافی گرم ہے لیکن 2 وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد پلیئرز ایڈجسٹ ہوچکے ہیں ، امید ہے کہ 3 مئی سے شروع ہونیوالے ٹورنامنٹ میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ جونیئر ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم پہلا میچ 4 مئی کو چین سے کھیلے گی۔

مزید خبریں :