10 فروری ، 2015
اسلام آباد......سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے،کہتے ہیںتحریک انصاف میں شامل ہونے پرفخر ہے،مخالفین نے عمران خان پرالزامات لگائے مگران پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکا اس لیے گورنرکے عہدے سے استعفیٰ دیا،لندن گیا تو نوجوانوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل ہوں،پشاورواقعےکےبعدعمران خان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ،اب عمران خان میرے لیڈر ہیں۔وہ 20 سال سے پاکستان میں جدوجہد کررہے ہیں، ان کے ساتھ تمام معاملات پراتفاق ہے،تحریک انصاف کے ساتھ مل کر اسٹیٹس کو ختم کریں گے،پاکستان سےآج بھی غربت اورجہالت کا خاتمہ نہیں ہوا،عوام کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں،ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔