دنیا
10 فروری ، 2015

بارسلونا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز کی تعداد706ہوگئی

بارسلونا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز کی تعداد706ہوگئی

بارسلونا........شفقت علی رضا........بارسلونا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز کی تعداد 706ہو گئی۔ ’’ انسٹیٹیوٹ میٹروپولیٹن دے بارسلونا ‘‘کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بارسلونا شہر میں کل 10134 ٹیکسیاں کام کر رہی ہیں، جن سے 13134 ڈرائیورز کا روزگار وابستہ ہے۔ ان 10134 ٹیکسیوں میں 3000 ڈرائیور 2 شفٹوں میں کام کرتے ہیں اور باقی تمام اکیلی شفٹ میں کام کرتے ہیں۔ 13134ڈرائیورز میں سے 2210ڈرائیورز اسپین سے باہر کی جائے پیدائش کے حامل ہیں جو کہ کل ڈرائیورز کے 168فیصد کے برابر ہیں۔ جن میں 706 پاکستانی، 287 مراکش، 277 کولمبیا، 116 ایکواڈور، 114 پیرو اور 40ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ 2011ء میں کل 13227ڈراِئیورز میں سے 1882ڈرائیورزتارکین وطن تھے۔ جن میں پاکستانی 518جبکہ کولمبین 306، مراکشی 206، ایکواڈور کے 97اور ہندوستان کے 25 ڈرائیور تھے۔ اس وقت بارسلونا میں 70ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بطور ٹیکسی ڈرائیور کام کر رہے ہیں۔ جن میں 4 آسٹریلیا، 3 سویڈن، 3 چینی، 1 امریکی، 1 منگول، 1 نیپالی، 1کویتی اور 4 فلسطینی باشندے شامل ہیں جبکہ 2011ء میں 1جاپانی اور 1اندورا کا باشندہ بھی بطور ٹیکسی ڈرائیور کام کر چکے ہیں۔ 706پاکستانیوں کی نمائندگی پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کرتی،ہے۔ جس کی صدارت اس وقت ذوالقرنین حیدر کے پاس ہے۔ پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کے صدر ذوالقرنین حیدر کے مطابق بارسلونا میں اس وقت صرف 706 پاکستانی ڈرائیورکام کر رہے ہیں اور بارسلونا کا ہر رہائشی پاکستانی ڈرائیورز کی تعریف کرتا ہے، کیونکہ پاکستانی ڈرائیورز نے ہمیشہ اپنے مسافر کو بحفاظت، جلد اور کم خرچ میں بہترین راستہ استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود پر پہنچایا ہے۔ وہیں پاکستانی ڈرائیورز انگریزی زبان پر عبور ہونے کے باعث سیاحوں کی توجہ کا بالخصوص مرکز بنتے ہیں۔

مزید خبریں :