12 فروری ، 2015
اسلام آباد.........امریکی صدربارک اوباما نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے وزیراعظم نوازشریف کودورہ بھارت سےمتعلق آگاہ کیا۔ امریکی صدربارک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے افغانستان سے مثبت تعلقات کو سراہتا ہے،امریکی صدرنےآپریشن ضرب عضب میں ہونیوالی کامیابیوں کوسراہتے ہوئے مزید کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کافیصلہ قابل تحسین ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے امریکی صدر اوباما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی طور بھی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا اہل نہیں،بھارت کشمیر سےمتعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی مسلسل خلاف ورزی کرتا آیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بننےکاخواہش مندہے۔