کھیل
14 فروری ، 2015

بھارت سے جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں، مصباح الحق

بھارت سے جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں، مصباح الحق

ایڈیلیڈ......پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں اس بار بھارت سے جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتےہیں، کھلاڑی بھارت سے میچ کے دباؤ سے واقف ہیں،دستیاب کھلاڑیوں کوعمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جذبات کو قابو میں رکھ کر کھیلنا ہوگا، میچ کے ابتدائی پندرہ اوورز اہم ہوں گے،بھارٹی ٹیم کے خلاف کامیابی میں فاسٹ بالر عرفان کا کردار اہم ہوگا۔مصباح الحق کا کہناتھاکہ کون سا کھلاڑی ٹیم میں ہے کون سا نہیں، اب اس سے فرق نہیں پڑتا، دستیاب کھلاڑیوں کوعمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی،احمد شہزاد ہمارا میچ ونر کھلاڑی ہے، یاسر شاہ نے وارم اپ میچز میں پرفارمنس سے حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

مزید خبریں :