14 فروری ، 2015
ایڈیلیڈ......بھارتی کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہےکہ آسٹریلیامیں حالیہ شکستوں کا ٹیم پرکوئی دباؤ نہیں، ایڈیلیڈ کی وکٹ میں نمی ہے،اہم میچ کی فائنل الیون کا فیصلہ کل ہی کرینگے۔میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کپتان کا کہناتھاکہ ہم ورلڈ چیمپئن ٹیم ہیں،ٹائٹل کادفاع کریں گے،کل اہم میچ ہے،ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں ملی حالیہ شکستوں کو بھولی نہیں ہے،لیکن ان شکستوں ہم پر کوئی دبائو نہیں۔دھونی کا کہناتھا کہ کل کا میچ جیت کرمثبت سوچ سے ٹورنامنٹ کاآغازکرینگے،ہمارےتمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اورسلیکشن کیلئےدستیاب ہیں،وکٹ میں نمی ہے،فائنل الیون کافیصلہ کل صبح کرینگے۔