کھیل
14 فروری ، 2015

ورلڈ کپ کا پہلا مقابلہ : نیوزی لینڈنے سری لنکا کو 98رنز سے ہرا دیا

ورلڈ کپ کا پہلا مقابلہ : نیوزی لینڈنے سری لنکا کو 98رنز سے ہرا دیا

کرائسٹ چرچ.......کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 98رنز سے شکست دیدی ہے۔میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 331 رنز بناڈالے ۔ سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 332رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 47ویں اوور میں 233بناکر آوٹ ہوگئی۔سری لنکا کی طرف سےتھریما 65،دلشان 24 ،سنگاکارا39،میتھیوز46کی نمایاں اننگز کھیلی۔مگرکوئی کھلاڑی بڑے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بالنگ کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ساوتھی،بولٹ،ویٹوری اور اینڈرسن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ نے کورے اینڈرسن کے75،برینڈن میک کیلم کے65،کین ولیم سن نے 57رنز کی بدولت 331رنز بنائے ،سری لنکا کی طرف سے جیون مینڈس اورسورانگالکمل نے 2،2وکٹیںحاصل کیں۔

مزید خبریں :