14 فروری ، 2015
میلبرن.....کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی روز روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 343رنز کا ہدف دیا ہے۔ میلبرن میں آسٹریلوی ٹیم کو اسٹارٹ تو 57رنز کا ملا، لیکن 70 کے اسکور تک 3کھلاڑی گراؤنڈ چھوڑ گئے، ان میں وارنر ، واٹسن اور اسمتھ شامل تھے۔چوتھی وکٹ پر فنچ اور کپتان بیلی نے حریف بولرز کی خوب خبر لی۔دونوں نے 146رنز کی شراکت قائم کی۔اس دوران فنچ سنچری بھی مکمل کرنے میں کامیاب رہے، وہ 135رنز بناکر آؤٹ ہوئے،جارج بیلی نے 55رنز بنائے، پھر میکس ویل نے کمال دکھایا چالیس گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 66رنز بناڈالے۔ آخری اوور میں اسٹیون فن نے ہیڈن، میکس ویل اور جانسن کو آؤٹ کرکے اس ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ کینگروز 9 وکٹ پر 342رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، فن نے ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کیں۔