14 فروری ، 2015
ایڈیلیڈ......پاکستان نے بھارت کو مات دے کر تاریخ بدلنے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے۔نمائندہ جیو نیوز کے مطابق پاکستان ٹیم کی طرف سے یونس خان اور احمد شہزاد اننگ اوپن کرینگے جبکہ مصباح الیون سات بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔پاکستان کا روایتی حریف کیخلاف بالنگ اٹیک شاہد آفریدی سمیت 2اسپنرز اور 3فاسٹ بولرز پر مشتمل ہوگا ۔پاکستان کی طرف سے ون ڈائون کی پوزیشن پر حارث سہیل کھیلیں گے ۔پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں سنسی خیز مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔قومی ٹیم کو جیت کیلئےکوہلی ،روہت شرما ،رائنا اور کپتان دھونی کو جلد از جلد میدان سے باہربھیجنا ہوگا جس کے بعد فتح پکی ہوسکتی ہے۔