کھیل
15 فروری ، 2015

عوام شکست پر مایوس نہ ہوں،قومی ٹیم میں ٹیلنٹ نظر آرہا ہے،عمران خان

 عوام شکست پر مایوس نہ ہوں،قومی ٹیم میں ٹیلنٹ نظر آرہا ہے،عمران خان

کراچی........پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام آج کی شکست پرزیادہ مایوس نہ ہوں،پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ نظرآرہا ہے،قومی ٹیم کی شکست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 1992کی فاتح ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بہترحکمت عملی کی ضرورت ہے،ٹیم مینجمنٹ کارکردگی کاتجزیہ کرکےشکست سےسبق لینے کی کوشش کرے،اگرکھلاڑی اچھا ٹوٹل دیں تووہاب ریاض،عرفان،یاسرشاہ اورسہیل خان دفاع کرسکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ یونس خان کو اگلے میچز میں ضرور شامل رکھا جائے۔

مزید خبریں :