17 فروری ، 2015
پیرس........فرانس میں ایک نایاب فراری 12.1 ملین پونڈ میں نیلام ہوگئی۔ فرانس میں ہونے والی نیلامی میں فراری 250 جی ٹی ۔ سو نایاب کاروں میں سے ایک رہی جس کی قیمت 12.1 ملین پونڈ لگائی گئی ۔ اس ماڈل کے کار کی یہ ریکارڈ قیمت ہے جوپاکستانی روپے میں ایک ارب 88 کروڑ 66لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے ۔جسے نایاب کاریں جمع کرنے والے ایک شخص راجر بیلن Roger Baillon نے ٹیلی فون پر بولی لگا کر حاصل کیا جبکہ باقی کاریں مجموعی طور پر 18.7 ملین پونڈ میں نیلام ہوئیں ۔