17 فروری ، 2015
کابل..... افغانستان کے صوبے لوگر میں پولیس ہیڈکوارٹرزپرچار خودکش حملوں میں 22 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ کابل سے 80 کلو میٹر دور مشرق میں واقع لوگر صوبے کے گورنر کے ترجمان دین محمد درویش نے کہا ہے کہ چار خودکش حملہ آوروں نے پولیس ہیڈکوارٹرز میں گھس کر خود کو اڑا دیا ۔ حملے میں 22 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ پولیس چیف جنرل عبدالحکیم نے حملوں میں 22 پولیس افسران کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لوگر کونسل کے رکن محب اللہ کے مطابق حملہ آور پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے جنہوں نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر خود کو اڑا دیا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔