دنیا
17 فروری ، 2015

جاپان کی دہشت گردی سے مقابلے کے لئے 155 ملین ڈالر امداد

جاپان کی دہشت گردی سے مقابلے کے لئے 155 ملین ڈالر امداد

ٹوکیو....جاپان نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی اور افریقہ میں دہشت گردی کے مقابلے کے لئے 155 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔جاپان کے وزیر خارجہ فومیو کیشیدا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ امداد مشرق وسطی اور افریقہ میں دہشت گردی کے خلاف استعداد کار بڑھانے، بارڈر کنٹرول، تفتیش اور قانونی نظام میں بہتری کے لئے دی گئی ہے۔جاپان کی طرف سے اعلان کردہ یہ رقم کیشیدا کے جنوری میں دورہ برسلز کے دوران اعلان کردہ 75 ملین ڈالر سے تقریبا دوگنا ہے۔وزارت کے عہدیداران کے مطابق اس امداد پر دیگر تفصیلات نائب وزیر خارجہ یاسوہیدے ناکایاما کی جانب سے واشنگٹن میں ہونے والی عالمی انسداددہشت گردی کانفرنس میں دی جائے گی۔جاپان کا یہ اعلان عراق اور شام میں سرگرم انتہاپسند گروپ داعش کی جانب سے دو جاپانی شہریوں کے قتل کے کئی ہفتے بعد سامنے آیا۔

مزید خبریں :