19 فروری ، 2015
تل ابیب ......اسرائیلی ساحل کے قریب سونے کے 2 ہزارقدیم سکے دریافت ہوئے ہیں ۔ بحیرہ روم میں اسرائیل ساحل کے قریب یہ خزانہ شوقیہ غوطہ خوروں کے اتفاقاً ہاتھ لگا،سونے کے ان سکوں کا مجموعی وزن نو کلو گرام ہے۔ماہرین کے مطابق یہ سکے 11ویں صدی عیسوی میں فاطمی خلافت کے زمانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ان سکوں کی مالیت کا تاحال کوئی حتمی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ دولت فاطمی خلافت کے دوران کہیں بھیجی جارہی ہو اور کشتی سمندری طوفان کا شکار ہوکر غرق ہوگئی ہو ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بھرپور تحقیق کی جائے گی تاکہ اصل حقائق کا علم ہوسکے ۔