صحت و سائنس
22 فروری ، 2015

حیدر آباد میں پولیو ویکسین سےبچی جاں بحق

حیدر آباد میں پولیو ویکسین سےبچی جاں بحق

حیدرآباد......قاسم آباد میں 4روز قبل پولیو کے قطرے پینے کے باعث بیمار ہونے والی شیر خوار بچی نجی اسپتال میں انتقال کرگئی جبکہ ٹنڈومحمدخان سے بھی پولیو قطرے پینے کے باعث شدید علیل ایک سالہ بچے کو بھی نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے میڈیا کی جانب سے موقف کے لئے رابطہ کرنے پر فون بند کردیئے ،محکمہ صحت حیدرآباد کے فوکل پرنس نے بچی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے موقف دینے سے انکارکردیا۔ پولیو قطرے پینے سے بچی کی ہلاکت پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

مزید خبریں :