پاکستان
23 فروری ، 2015

بلاول کی سیاسی سوچ اپنےوالدسےمختلف ہے،ذوالفقارمرزا

بلاول کی سیاسی سوچ اپنےوالدسےمختلف ہے،ذوالفقارمرزا

کراچی.......سندھ کےسابق وزیر داخلہ ذوالفقارمرزا نے کہا ہے کہ بلاول کی سیاسی سوچ اپنےوالدسےمختلف ہے،بلاول ہاؤس میں بلاول کا دفتر بند کردیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقارمرزا کا مزید کہنا تھا کہ مجھےسوشل میڈیاکےبیانات پرشبہ ہے، ہماری پارٹی میں ہیکر بیٹھے ہوئے ہیں،ہم بلاول کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ پیپلزپارٹی کو چھوڑا ہے اور نہ چھوڑوں گا، میرے ساتھ جو لوگ ہیں ان کے نام ظاہر نہیں کر سکتا،پارٹی سے کتنے لوگ خفا ہیں یہ وقت بتائے گا۔ ذوالفقارمرزاکا کہنا تھا کہ جو اپنے گھر کی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتے وہ میرے خلاف بول رہے ہیں،میں آزادسیاست کرسکتاہوں،میں مخالفت میں اپنے آپ کو زیادہ پرسکون محسوس کرتا ہوں،ہمیں کسی سے ملنے یا جوائن کرنے کی ضرورت نہیں، اس باربھی مجھ سےلوگ رابطے کر رہے ہیں میں کسی سے نہیں مل رہا،سب سے بات کر سکتے ہیں کسی سے ملنے میں کوئی حرج نہیں۔

مزید خبریں :