کھیل
24 فروری ، 2015

کرس گیل نے ورلڈ کپ کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری بنالی

کرس گیل نے ورلڈ کپ کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری بنالی

کینبرا......ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نےورلڈ کپ کرکٹ میںپہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا،انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف ورلڈ کپ کے15ویں میچ میں حاصل کیا ۔کرس گیل کی تاریخی اننگ میں16بلند و بالا چھکے اور10چوکے شامل ہیں۔اس سے قبل ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقا گیری کرسٹن کے پاس تھا،کرسٹن نے 1996 کے ورلڈ کپ میں یو اے ای کیخلاف 188رنزکی اننگز کھیلی تھی۔کرس گیل نے اپنی اس اننگ کے دوران ون ڈے کیرئیر کے 9 ہزار رنز بھی مکمل کئے۔

مزید خبریں :