25 فروری ، 2015
کوئٹہ....گزشتہ روز کی بارش اور برفباری کے بعد وادی کوئٹہ اور شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 2 ہفتے سےسردی میں کمی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاتھا ،تاہم 2 روزقبل بارش کے ساتھ ژالہ باری اور گزشتہ روز ہوئی برفباری کے بعد وادی میں شدید سردی نے دوبارہ ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔شدید سردی کے باعث ہر چیز منجمد ہوتی ہوئِی محسوس ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے ایک بار پھرنیچے گرگیا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 درجے سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے۔ کوئٹہ کےعلاوہ زیارت، قلات، پشین، مستونگ سمیت صوبے کے مختلف علاقےبھی شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ شدید سردی کی لہر کے بعد کوئٹہ کےعلاوہ قلات، زیارت، مستونگ اور پشین میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ شہر کےبیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ پیدا ہوگیاہے جس سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامناہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے کوئٹہ اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوعی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔