25 فروری ، 2015
کراچی .....کوئٹہ کی سرد ہوائوں نے کراچی میں ڈیرے جمالئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 19 اور زیادہ سے زیادہ 26 سے 28 دگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 6 سے 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔