25 فروری ، 2015
اسلام آباد ......راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے ۔جڑوں شہروں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری جاری ہے ،موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائرپورٹ پر فلائٹ معطل کردیا گیا ہے ۔ادھر خیبر ایجنسی میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے کی وجہ سے چار گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیںجبکہ نوشہرہ میں بارشوں سے دریائے کابل کی سطح بلند ہوگئی ہے ۔