25 فروری ، 2015
بولان ..... ضلع بولان کےعلاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی2 ٹرکوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو نوں کے ڈرائیورز زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بولان کےعلاقے ڈھاڈر میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے 2 ٹرکوں پر فائرنگ کردی جس سے دونوں کے ڈرائیورز زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیاگیاہے،دوسری جانب مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔