پاکستان
25 فروری ، 2015

بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر 3 مارچ کو پاکستان آئینگے ،دفتر خارجہ

 بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر 3 مارچ کو پاکستان آئینگے ،دفتر خارجہ

اسلام آباد ......دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ 3 اور 4 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرینگے۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کا دورہ پاکستان 13 فروری کے پاک بھارت وزرائے اعظم رابطے کا تسلسل ہے۔پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر اپنے پاکستانی دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب اعزازچودھری سے ملاقات کرینگے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اکبر الدین کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ یکم مارچ کو بھوٹان ، 2 مارچ کو بنگلہ دیش ، 3 مارچ پاکستان جبکہ 4 مارچ کو افغانستان کو دورہ کرینگے۔

مزید خبریں :