25 فروری ، 2015
کراچی ...... انوار ادب کے تحت پروفیسر انوار احمد زئی کی سرپرستی اور ڈاکٹر مسرور احمد زئی کی ادارت میں سہ ماہی عبارت کا ضخیم خصوصی نمبر شائع ہوگیا ہے جس میں اردو دنیا کے نامور ادیبوں، شاعروں اور نقادوں کی نگارشات شامل ہیں جن میں ڈاکٹر عبدالقدیر خاں، ڈاکٹر اسلم فرخی، ڈاکٹر وقار احمد رضوی، پروفیسر انوار احمد زئی، اجیت سنگھ حسرت، عبداللہ جاوید، رسا چغتائی، انور شعور، احمد صغیر صدیقی، صغیر ملال، ناصر زیدی، کرامت بخاری، اختر رضوی، صابر بدر جعفری، عنایت علی خاں، ماجد خلیل، ڈاکٹر ذوالفقار دانش، ڈاکٹر عتیق جیلانی، محمد شفیع چندریگر، ڈاکٹر مسعود الرحمن، اقبال پیرزادہ، ڈاکٹر معین الدین عقیل، پروفیسر غازی علم الدین ،خواجہ محمد عارف اور محمد عمران خان چشتی خصوصاً قابل ذکر ہیں۔ شمارے میں سولہ کتابوں پر تنقیدی مضامین کے علاوہ جدید افسانے، نظمیں، غزلیں اور عبارت کے پروفیسر نسیم نکہت سیما نمبر اور آرٹس کونسل آف پاکستان میں ادبی ریفرنس کے رپورتاژ اور ادبی سرگرمیوں کا تصویری منظر نامہ بھی شامل اشاعت ہے۔